the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لکھنؤ ، 11؍جون(آئی این ایس انڈیا )
ایک بڑے ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف ہوٹل کی ایک ٹریننگ حاصل کر رہی لڑکی نے فحش حرکت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ضلع کے حضرت گنج تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یو پی کے دارالحکومت کے معروف کلارک اودھ ہوٹل کی ایک انٹرن لڑکی نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر اشوک اگروال کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔لڑکی نے شکایت میں الزام لگایا ہے



کہ اگروال اس کو فحش اور قابل اعتراض ایس ایم ایس بھیجتے ہیں اور اس سے چھیڑ خوانی کی بھی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شکایت درج کرانے والی لڑکی نے اپنے الزام کی تصدیق کے لیے اسے ملے ایس ایم ایس بھی دکھائے۔لڑکی نے یہ بھی الزام لگایا کہ اگروال نے پولس میں شکایت کرنے پر اسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔اس سلسلے میں ردعمل کے لیے ہوٹل کے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگراس میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.